فاسٹ بولر عامرجمال کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔
پی سی بی کا کہنا ہےکہ عامرجمال کمر کی تکلیف سے ری کورکر رہے ہیں،انھیں کمر کی تکلیف کاونٹی کرکٹ کے دوران ہوئی۔
بنگلہ دیش کےخلاف سیریز کے لیےعامرجمال کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا،ان کی شمولیت فٹنس سےمشروط تھی،انکو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پرکام کرنے کےلیےکہا گیا ہے۔
کامران غلام اور ابرار احمد کو پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہو گا۔