سپریم کورٹ بار کے بانی صدر بیرسٹر اکرم شیخ دسمبر 2019 میں اپنے گھر پر ہونے والی ڈکیتی کی تفصیل سامنے لے آئے ۔
سماء کے پروگرام ’ میرے سوال ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے بانی صدر بیرسٹر اکرم شیخ نے بتایا کہ دسمبر 2019 میں میرے گھر میں ڈاکہ ڈالوایا گیا لیکن اس کی کوئی تفتیش نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی بیان ریکارڈ کیا گیا۔
اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ مجھے مسلسل ہراساں کیا گیا اور میرا معاشی بائیکاٹ بھی کروایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ میرے کلائینٹس کو کیسز دینے سے منع کیا گیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایم آئی جنرل اظہر وقاص کو واردات کی تحقیقات کے لیے مقرر کیا گیا تھا اور سامان واپس کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا تھا مگر کچھ نہیں ہوا ۔