آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے بھارت کے اسٹار بیٹر سچن ٹنڈولکر سے ورلڈ کپ کا ریکارڈ چھین لیا۔
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اتوار کو بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں میگا ایونٹس میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ڈیوڈ وارنر نے چنئی میں 19 ویں ورلڈ کپ اننگز میں ٹنڈولکر اور سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا، دونوں نے یہ کارنامہ 20 اننگز میں سر انجام دیا تھا۔
بھارت کیخلاف ورلڈ کپ 2023ء کے اپنے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، ڈیوڈ وارنر 41 رنز بناسکے۔
بھارت کے اسٹار بیٹر سچن ٹنڈولکر نے 2013ء میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی، انہوں نے میگا ایونٹس میں 2 ہزار 278 رنز بنا رکھے ہیں۔
آسٹریلیا کے 36 سالہ بلے باز ڈیوڈ وارنر 151 ون ڈے میچز میں 6 ہزار سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں، ممکنہ طور پر یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہوسکتا ہے۔