مشیراطلاعات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کرپشن کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ سیکرٹری کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ شکیل خان کے استعفے کے بعد بات ختم ہو جانی چاہیے تھی تاہم پی ٹی آئی میں اختلافات کا تاثر دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح پیغام دیا ہے کرپشن برداشت نہیں ہوگی۔
بیرسٹر سیف نے صوبائی وزیر شکیل خان کو فارغ کرنے سے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے اقدام کا دفاع کیا۔ کہا وزیر اعلیٰ پارٹی مفاد کیخلاف کوئی کام بھلا کیسے کرسکتا ہے؟ صوبے میں کرپشن کی شکایت اڈیالہ جیل میں پہنچائی گئی تھی۔ جس کے بعد مکمل کارروائی کرکے شکیل خان کو فارغ کیا گیا۔