بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین پر 47 روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی گئی۔
بجلی کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے جس میں کیپسٹی چارجز کی مد میں 22 ارب 86 کروڑ روپے وصولی کی اجازت مانگی گئی ہے۔
سسٹم کے استعمال کے چارجز کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ روپے وصولی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
کمپنیوں کی جانب سے نقصانات کی مد میں عوام سے 10 ارب 80 کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 26 اگست کو سماعت کرے گی ۔