سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جنرل فیض کے کیس میں ججز کیخلاف ثبوت ہوئے تو حکومت اپنا کردار ادا کریگی۔
سماء نیوز کے پروگرام "میرے سوال " میں سینیٹر عرفان صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے معاملات میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہاتھ رہا ہے ، باجوہ صاحب کی مرضی کے بغیر جنرل فیض بڑے بڑے اقدامات نہیں کر سکتے تھے ۔
سینیٹرعرفان صدیقی کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ فیض حمید کے پیغامات ملتے تھے کہ انہیں قمر جاوید باجوہ حکم دیتے تھے،تحقیقات میں اگر ججز کے خلاف ثبوت سامنے آئے تو پھر حکومت بھی اپنا کردار ادا کرے گی ۔