شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران تین خوارجوں کو منطقی انجام تک پہنچا دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلےمیں تین خوارج ہلاک ہو گئے۔ فتنہ الخوارج کا ایک خارجی زخمی بھی ہوا۔ مارے گئےخوارج کےقبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسزاورمعصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید کسی بھی خارجی کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسزملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔