اسلام آباد میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کیلئے پولنگ انتیس ستمبر کو ہوگی ، وفاقی دارالحکومت کی 125 یونین کونسلز کی 1625 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوں گے ۔
اسلام آباد کی ہریونین کونسل میں13 نشستوں پرانتخاب ہوگا، جن میں ایک چئیرمین،وائس چئیرمین اور میں 2خواتین، مزدور، کسان،نوجوان اور غیر مسلم کی ایک ایک نشست پر انتخاب ہوگا، دیگر جنرل نشستیں ہوں گی ،متعلقہ یونین کونسل میں درج ووٹرہی انتخابات میں حصہ لے سکے گا، بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینےکیلئےتعلیم کی کوئی شرط نہیں ہوگی ۔
چئیرمین اور وائس چیئرمین کی کاغذات نامزدگی کی فیس 5000 یونین کونسل کی باقی نشستوں کے امیدواروں کی فیس 2 ہزار روپے ہوگی ، انتخابی اخراجات کی حد چئیرمین اور وائس چئیرمین کیلئے 2 لاکھ اور باقی نشستوں کیلئے1 لاکھ روپےتک مقرر کی گئی ہے ۔
نوجوان کی نشست کیلئےکم ازکم عمر 25 سال ہونا لازمی ہے چئیرمین وائس چئیرمین مشترکہ امیدوار کے طور پر منتخب ہوں گے ،رائے دہی خفیہ ہوگی ، چئیرمین اور وائس چئیرمین کے بیلٹ پیپر کا رنگ ہلکا نیلا ہوگا ۔
جنرل نشست کے امیدواروں کےبیلٹ پیپر کا رنگ سفید،خواتین کیلئےگلابی،مزدور،کسان کا سبز،نوجوان کا پیلا اور اقلیت کا بیلٹ پیپر ہلکا سبزرنگ کاہوگا ۔