اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کےآخری روز سعودی ریال 73.90 روپے پر خریدا اور 74.60روپے پر بیچا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت میں آج 5 پیسےکاا ضافہ دیکھنے میں آیا ، جس کے بعد ریال73.90روپے پر خریدا جاتا رہا جبکہ گزشتہ روز ریال 73.85روپے پر ہی بند ہوا ۔
1000 سعودی ریال اوپن مارکیٹ میں تقریباً 73ہزار 900روپے کے برابر ہوں گے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جس کے باعث سعودی ریال کی پاکستانی روپے میں قدر صارفین کی توجہ کا مرکز رہتی ہے ۔