پاکستان ایکریسٹرین فیڈریشن کے صدر سلطان محمد علی کو ایشین ٹینٹ پیکنگ فیڈریشن کا سربراہ بھی منتخب کر لیا گیا ہے۔
چائنہ میں ایشین گیمز 2023 کے اختتام کے بعد ایشین ایکو یسٹریئن فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والے انتخابات میں فیڈریشن کے تمام 24 رکن ممالک نے صاحبزادہ سلطان محمد علی کو سربراہی کے لئے ووٹ دیا۔
ایشین ٹینٹ پیکنگ فیڈریشن کے ارکان میں پاکستان، بھارت، چین ، جاپان، ساؤتھ کوریا، ایران ، قطر، متعدہ عرب امارات ( یو اے ای ) سمیت کئی ممالک شامل ہیں۔
سربراہی ملنے کے بعد ایشیا میں نیزہ بازی کے فروغ کیلئے اہم ترین فیصلوں کا اختیار سلطان محمد علی کو حاصل ہوگیا ہے۔