خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
دن کا آغاز پرچم کشائی سےکیاگیا،تقریبات میں سکولوں کےطلباء و طالبات سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں ملی جوش و جذبے سے شرکت کی۔
بچوں نے ملی نغموں اور ٹیبلوز سے پاکستان کی اہمیت کو پیش کیا،مقررین نےحصول پاکستان میں بزرگوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں روایتی و ثقافتی سٹالز کے ساتھ سنو ریڈیو، ریسکو 1122 اور آرٹلری گنز کی بھی نمائش شامل تھیں۔
شرکاء نے دہشت گردی کےخلاف پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑے رہنے اور وطن عزیز کی دفاع کیلے قربانی کے عزم کو بھی دہرایا۔
تقریب کےاختتام پریوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور انعامات تقسیم کیے گئے۔