پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مسعتفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لئے پارٹی حکام کو بھیج دیا ہے۔
حافظ فرحت عباس کی جانب سے استعفے میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کے واقعات میں میری ضمانتیں خارج ہوگئیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضمانتیں خارج ہونے کے بعد ان حالات میں بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔