ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے زیر انتظام اسکولوں میں بچوں نےجشن آزادی پرملی نغمےاورتقاریرکیں، کراچی میں علی الصبح جشن آزادی پر 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروس پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق پاک بحریہ کی 78ویں یوم آزادی پرملک خداداد کوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئےتقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پریس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دن کا آغازنیول یونٹس، تنصیبات اوررہائشی مقامات پرخصوصی دعاؤں سے ہواہے،کراچی میں علی الصبح جشن آزادی پر 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نیول اکیڈمی کےکیڈٹس کےدستےنےپروقارتقریب میں مزارِقائد پراعزازی گارڈزکےفرائض سنبھالے ،پاک بحریہ کے یونٹس، اسکولوں اورکالجز میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔
پاک بحریہ کی انسٹالیشنزاوریونٹس کوروایتی اندازمیں سبز ہلالی پرچموں اورروشنیوں سےسجایاگیا ہے،پاک بحریہ کے مشن نے بھی بحرین میں قائم ہیڈکوارٹرز میں جشن آزادی روایتی انداز میں منایا،پاک بحریہ کے زیر انتظام اسکولوں میں بچوں نےجشن آزادی پرملی نغمےاورتقاریرکیں۔