انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے ۔
آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بابر اعظم سرفہرست ہیں جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
نئی ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کھلاڑی شبمن گل کی ایک درجہ تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ بھارتی سٹار بیٹر ویرات کوہلی کی چوتھی پوزیشن برقرار ہے۔
آئرش بیٹر ہیری ٹیکٹر ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
باؤلرز
ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کھلاڑی کیشو مہاراج کی پہلی اور جوش ہیزل ووڈ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔
باؤلرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجے ترقی کے بعد 7 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
علاوہ ازیں آل راؤ نڈرز میں افغان کھلاڑی محمد نبی بدستور سرفہرست ہیں۔