وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ نئے اضلاع اور ڈویژن انتظامی بنیادوں پر قائم ہونے چاہیے لسانی بنیادوں پر اضلاع نہیں بنائے جا سکتے کیونکہ ہم سب کی پہلی پہچان پاکستان ہے۔
پشین میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشین وہ ضلع ہے جس کے بزرگوں نے ہمیشہ قائد اعظم کا ساتھ دیا ہے، یہاں کے عمائدین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ وفا کی ہے ۔
میرسرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ تعلیم و صحت صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، جو اسکول یہ کالج ٹیچر سرکار کی تنخواہ لے گا اور گھر پہ نہیں بیٹھ سکتا، وزیراعلیٰ آپ سے وعدہ ہے کہ اگلی دفعہ جب آؤں گا تو ہر استاد اسکول میں ہوگا ۔
انہوں نے کہا ہےکہ نئے اضلاع اور ڈویژن انتظامی بنیادوں پر قائم ہونے چاہیے ، لسانی بنیادوں پر اضلاع نہیں بنائے جا سکتے کیونکہ ہم سب کی پہلی پہچان پاکستان ہےپشین کو علیحدہ ڈویژن بنانے اور تمام متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل کی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے پشین میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشین ہای وے پر ریسکیو 1122 کا مرکز بھی قائم کیا جائے گا پشین میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر پر بھی غور کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع میں ایک مڈل اسکول کو ہائی اسکول پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے لوکل گورنمنٹ کے نظام کو مضبوط کیا جائے گالوکل کونسلوں کے گرانٹ کو دو گناہ بڑھا دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ نے پشین لوکل کونسل کے لیے 10 کروڑ کے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔