پاکستان کایوم آزادی ملی جوش و جذبےسےمنایا جارہا ہےجوائنٹ سروسز ہیڈ کوارٹر، جنرل ہیڈ کوارٹراورمسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی شاندار تقاریب منعقد کی گئیں۔
مسلح افواج کےتمام ہیدکوارٹرزمیں ہونےوالی پرچم کشائی کی تقاریب میں اعلیٰ فوجی افسران نے حصہ لیا۔اس موقع پر پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کی گئی۔
پرچم کشائی کی ان تقاریب کےذریعے ایک ہی پیغام دیا گیا کہ یہ پرچم ہماری پہچان اور سرفرازی کی علامت ہے،یہ پرچم بلند ہے تو ہمارے سر بھی فخر سے بلند ہیں۔
اس کے تحفظ کیلئے اگر جان بھی چلی جائے تو یہ ایک اعزاز کی بات ہوگی۔ جشن آزادی پر قوم کا یہ جذبہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہےکہ پاکستانی ایک زندہ دل قوم ہیں۔