یوم آزادی پرصدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔
وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان نے جشن آزادی پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہاامید ہےکل کا پاکستان ماضی سےکہیں بہتر ہوگا، آج ہم سب کومل کر پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کا عہد کرناہوگا،آزادی ایک عظیم نعمت،لاکھوں قربانیوں اور قائد کی انتھک محنتوں کا ثمر ہے۔
مزید کہا آج بھی نیک نیتی،ایمانداری،محنت اورلگن سےبہت کچھ بہتر کیا جاسکتا ہے، ارض پاک کی بنیادوں میں ہجرت کرنے والوں کا لہو ہم پر قرض ہے،اس یوم آزادی کو یادگار بناتے ہوئے ہر پاکستانی میدان عمل میں اترے۔آج کے دن وطن پر جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنا نہ بھولیں،ہرشہری پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے تیار رہے۔