وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اس نےہمیں پاکستان سے نوازا، ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا حضوری باغ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب میں کہا اللہ تعالیٰ ہمارے پاکستان کو سدا قائم و دائم شاد و آباد رکھے،ہم پائندہ قوم ہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کو سلامت رکھے گا انشاء اللہ۔
مریم نواز نےمزیدکہاکل میں میاں چنوں گئی ارشد ندیم کو خراج تحیسن پیش کرنے گئی،جب پاکستان کا جھنڈا جب سب سےاوپرجارہا تھا تومجھےبہت خوشی محسوس ہو رہی تھی،ہمارےملک میں بہت ٹیلنٹ ہے، اگر ان بچوں کو اچھا ماحول ملے تو ان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا،میں تمام پاکستانیوں سے کہوں گی جتنا یہ وطن ہمارا ہے اتنا اقلیتوں کا بھی ہے۔یہاں کوئی تقسیم نہیں ہے ہم سب پاکستانی ہیں۔
دوسری جانب یوم آزادی کےحوالے تقریب سےخطاب میں وزیراعلی کےپی نےقوم اور بانی چئیرمین کو مبارکباددی،کہا عوام کےووٹ سےآئےہیں ان کےٹیکس کےپیسےان پر خرچ کرنا ہے،اتحادواتفاق پرقوم آگے بڑھتی ہے،گزارش ہےکہ یہ عوام کا پیسہ ہے ان پرہی خرچ کیا جائے،نوجوانوں سے قوم کی امیدیں ہیں۔