پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے دن کےآغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
پاک فوج کےچاق وچوبند دستوں کی جانب سےدن کاآغازتوپوں کی سلامی سےکیاگیا، نماز فجرمیں ملکی ترقی،یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
پاک فوج کےدستےکی جانب سےنعرہ تکبیر-اللہ اکبر کےفلک شگاف نعرے بھی بُلند کئے گئے یہ توپوں کی سلامی اس بات کی غمازی کرتی ہیں کہ”ہم ایک با حوصلہ قوم ہیں اور وقت آنے پرنا صرف سینہ سپر بلکہ دشمن کومنہ توڑ جواب دینے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں“۔