پاکستان کے 77واں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے اپنے پیغام میں کہا کہ ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لیکر جانے کی ضرورت ہےیوم آزادی مبارک ہو۔
کوئٹہ میں وزیر خارجہ وڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نےجشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو ، پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا ، پاکستان ایک گلدستہ ہے ، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کرے گا۔
ڈپٹی وزیراعظم نے پاکستان کے 77واں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں ، ناراضگی کے نام تشدد کی اجازت نہیں، ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لیکر جانے کی ضرورت ہے، اہل بلوچستان کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔