پاکستان کے 77واں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مملکتِ خداد پاکستان کی حفاظت اللہ تعالیٰ کررہاہے۔
نوشہرہ میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ نے جشن آزادی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے جشن آزادی کی خوشی میں پٹرول سستا کردیا ہے، پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، 9مئی والوں نے خیبرپختونخوا کو لہو لہان کردیا ہے،مملکتِ خداد پاکستان کی حفاظت اللہ تعالیٰ کررہاہے۔
وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ تم بگاڑتے رہو ہم سنوارتے رہیں گے، تم 9 مئی والے ہو، ہم 28 مئی والے ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن اس ملک کی محافظ ہے،4سال تک اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا جاتارہا ہے،آج جن جوانوں کی لاشیں ہم اٹھا رہے ہیں ان کا لہو کس کے ہاتھ پر تلاش کریں،دہشتگردوں کے ساتھ معاہدے کس نے کیے، کون انہیں بارڈر پار سے لایا؟