پاکستان میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کی قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور عہد ساز قائد کے عظیم ویژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔
کراچی میں پاکستان میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے 77واں یوم آزادی کے موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پاکستانی قوم کو اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام علیکم ، ہم یہاں کھڑے ہیں،قائد اعظم کے مزار کے سامنے ، قائد اعظم وہ تاریخی ہستی ہیں جنہوں نے اس ملک کی بنیادیں رکھیں۔
جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز اپنے پیغام میں مزید کہا کہ محمد علی جناح کا ویژن ، ایک ملک کا ویژن جو فراہم کرے امن،خوشحالی،جمہوریت،انشانی حقوق اپنے شہریوں کیلئے قطع نظر ان کی سیاسی وابستگی کے، مذہب و عقائد اور علاقائیت کے، گذشتہ 77 برس میں پاکستان نے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔
جرمن قونصل جنرل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کےمقاصد کے حصول کیلئے، میری نیک تمنائیں ہیں کہ آپ اپنا سفر جاری رکھیں اسی سمت میں قائد کے ویژن کیلئے ،ہرروز اور زیادہ سے زیادہ،یہی حقیقت ہے،آپ سب کو جشن آزادی مبارک ہو،میں آپ سب کو یوم آزادی کی مبارک دیتا ہوں،آپ کا بہت شکریہ ۔