پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیز کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آیا ہے ، مارگن اینڈ اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشل نے پاکستان کی 7 کمپنیوں کو2 انڈیکس میں شامل کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایس سی آئی کے انڈیکسز میں شامل پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ فیصلے سے پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔
ایم ایس سی آئی نے سہہ ماہی جائزے کے بعد پاکستانی کمپنیز کی درجہ بندی جاری کردی ہے ،آٹو سیکٹر کی سازگار انجینئرنگ کو ایم ایس سی آئی کے مین فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے۔
ایم ایس سی آئی کے مطابق سمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی 6 کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے، آئل اینڈ گیس کے شعبے کی ایک کمپنی ہیسکول کو ایم ایس سی آئی نے اسمال کیپ انڈیکس سے خارج بھی کیا ہے۔
دنیا کے بڑے سرمایہ کار ادارے شیئرز میں انویسٹمنٹ کیلئے مارگن اینڈ اسٹینلے کو فالو کرتے ہیں ، دنیا کے 100 بڑے سرمایہ کار اداروں میں سے 95 ادارے ایم ایس سی آئی کے کلائنٹس ہیں۔