سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن ٹریبونلزکی تعیناتی کا کیس 19 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت 19 اگست کو پنجاب میں الیکشن ٹریبونلزکی تعیناتی کے کیس کی سماعت کرے گا۔
جسٹس امین الدین ، جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عقیل احمد عباسی بھی بینچ میں شامل ہیں ۔
سپریم کورٹ نے پنجاب میں ٹریبونلزکی کارروائی روک رکھی تھی ۔
الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت تک سماعت ملتوی کی گئی تھی ۔
اس کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔