انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
پیر کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہوا ہے۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے 40 پیسے پر برقرار رہی ۔