ملک وقوم کے لیے سب سے اہم دن اُس کی آزادی کا دن ہوتا ہے اور پاکستان میں بھی یہ دن 14اگست کو بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے
پاکستان میں ہر سال اگست کےمہینےجگہ جگہ مختلف طرح کے سپورٹس اور ثقافتی تقریبات منعقد ہوتی ہیں،اسی سلسلے میں بلوچستان میں ایک شاندار فٹبال میچ منعقد کیاگیا۔
بلوچستان میں ہونے والےکھیلوں کے مقابلوں میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیابلوچستان میں ہونے والے ٖفٹبال کےفائنل راونڈ بلوچستان اسپورٹس بورڈ اور افغان چمن ایف سی کےدرمیان کھیلا گیا۔
بلوچستان میں ہونےوالےفٹبال کافائنل راونڈ ایوب فٹبال اسٹیڈیم کوئٹہ میں کھیلا گیا، بلوچستان اسپورٹس بورڈ اور افغان چمن ایف سی کےدرمیان کھیلےجانے والے فائنل راونڈ میں افغان چمن فٹبال کلب نےمیدان مارلیا،افغان چمن فٹبال کلب نے فائنل 2:0 سے جیت حاصل کی
بلوچستان میں ہونے والے ٖفٹبال کےفائنل راونڈ میں تقریب تقسیم انعامات میں مہمانِ خصوصی سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر )عبدالخالق اچکزئی کو مدعو کیا گیا
بلوچستان میں ہونے والےفٹبال کےفائنل راونڈ میں پلیئر آف دی میچ جی کے نقیب اللہ (افغان چمن فٹبال کلب) کو نامزد کیاگیا
افغان چمن فٹبال کلب کےکھلاڑی جی کےنقیب اللہ کو ایک لاکھ روپےکا نقد انعام بھی دیاگیا،فاتح ٹیم افغان چمن فٹ بال کلب کو 5 لاکھ روپے کیش اور ٹرافی سے نوازا گیا
دوسرےنمبر پہ آنے والی ٹیم بلوچستان اسپورٹس بورڈ فٹبال کلب کو کا 3 لاکھ روپےکا کیش انعام اور ٹرافی دی گئی۔
تقسیم انعامات کی تقریب میں شاندار آتش بازی کامظاہرہ کیا گیا اورمیوزیکل نائٹ کا انعقاد بھی کیا گیا،بلوچستان میں ہونے والے ٖفٹبال کےفائنل راونڈ میں 3000 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
بلوچستان کی عوام اورشائقین نےبلوچستان حکومت اور پاک آرمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،بلوچ عوام اپنے قومی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے