لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
لاہور پولیس نے مستعدی کی نئی مثال قائم کردی، 9سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ملزم اکرم نے بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے ملزم اکرم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش کیلئے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔