سوات سےتعلق رکھنےوالے 22سالہ ایتھلیٹ عامر خان نےتھائی لینڈ میں تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں بھارت سمیت تین ممالک کو چت کرکےگولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
بنکاک میں ہونےوالےساتویں ہیروز تائیکوانڈو انٹرنیشنل چمپئن شپ میں دنیا بھر سے تیس ممالک کےتین ہزار اتھلیٹس نے حصہ لیا۔
مینگورہ کےبائیس سالہ عامر خان نے اپنےگروپ میں بھارت،فلپائن اورجاپان کے ایتھلیٹس کو شکست دی۔