محکمہ انسداد دہشت گردی نے جشن آزادی کے موقع پر لاڑکانہ میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
سی ٹی ڈی لاڑکانہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خفیہ اطلاع پر نوڈیرو کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد جمیل احمد شیخ اورصلاح الدین کو گرفتار کرلیا۔
وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی لاڑکانہ اور حساس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔ کہا آپ لوگوں کی مشترکہ کارروائی کی بدولت دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوا۔
وزیرداخلہ سندھ نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جشن آزادی کے ایونٹس کو پرامن اور محفوظ بنائیں۔