وزارتیں ختم کرنے کے وزیراعظم کے احکامات پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔ وزارت ہیلتھ سروسز کو ختم کرنے کے لیے رپورٹ بھی تیار کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزارت صحت کے تمام منصوبے متعلقہ صوبوں کے حوالے کئے جائیں گے۔ وزارت صحت کو ختم کرکے نیا ڈویژن اور ملازمین کو سرپلس پول بھیجنے کی تجویز سامنے آگئی۔
اسلام آباد کے اسپتال اور ڈی ایچ او آفس پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی تجویز ہے۔ پمز اور پولی کلینک اسپتال کی صفائی اور سیکیورٹی کے شعبے آؤٹ سورس ہوں گے۔
بین الصوبائی رابطہ کی وزارت میں سوشل سیکٹر افئیر ونگ بنانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق نیا ونگ صوبوں کے ساتھ صحت اور آبادی سے متعلق امور دیکھے گا۔ شیخ زید اسپتال اور این آئی سی وی ڈی صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز ہے۔