راوں سال دسمبر کے پہلے ہفتے کیلئے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا۔اورموسم سرما میں گھریلو صارفین کو صبح 3، دوپہر2 اور شام کو 3 گھنٹے گیس ملے گی۔
سما ء کو دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل ) کا غیر ملکی کمپنی سے دسمبر کے پہلے ہفتے کیلئے ایل این جی کارگو کا سودا طے پاگیا ہے۔
دستاویز کے مطابق د سمبر کو ملنے والے کارگو کی قیمت 15.7 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی، دوسرے ہفتے کیلئے قیمت 19.39ڈالرُفی ایم ایم بی ٹی یو سے زائدہوگی، جبکہ دسمبر کے تیسرے اور آخری ہفتے کےلئے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔
حکام وزارت توانائی کے مطابق جنوری اور فروری کیلئے بھی ایل این جی کا بندوبست نہیں،دسمبر تک گیس صرف کھانا تیار کرنے کے اوقات میں دستیاب ہوگی، اس دوران گھریلو صارفین کو صبح 3، دوپہر2 اور شام کو 3 گھنٹے گیس ملے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں موسم سرما کے دوران گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔اور موسم سرما کیلئے تقریباً4000 ایم ایم سی ایف ڈی ڈیمانڈ ہوتی ہے ، جس میں2500 ایم ایم سی ایف ڈی دستیاب ہوتی ہے،اور اس میں 1600 ایم ایم سی ایف ڈی مقامی سطح پر حاصل ہوتی ہے ،900 ایم ایم سی ایف ڈی بیرون ملک سے منگوائی جاتی ہے، جبکہ1500ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال برقرار رہتا ہے ۔
اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے موسم سرما میں گیس کی طلب کو پورا کرنے کیلئے انڈسٹر ی کو سپلائی بند کرکے گھریلو صارفین کو گیس مہیا کی جاتی ہے۔