مسلمانوں اور ہندوں کے ایک دوسرے کے ساتھ کئے جانے والے سلوک میں واضح فرق تھا۔
آزادی سے پہلے ہندوؤں نےمسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی تھی،ہندو اکثریت علاقوں میں مسلمانوں کا جینا دوبھر ہوگیا تھا۔
ہجرت کرنے والے عینی شاہدفتح محمد ملک نے بتایا کہ مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کاحصول ناگزیر ہوگیا تھا،مسلم اکثریت کے علاقوں میں مسلمانوں کا ہندوؤں کےساتھ بہت اچھا سلوک تھا۔
مسلمان ہندوؤں اور سکھوں کی امداد کےلیےپھل اورخشک میوہ جات لے کر جایا کرتے تھے،لیکن جہاں ہندو آبادی زیادہ تھی وہاں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جاتے تھے۔
ظلم و ستم الگ، مسلمانوں کی مسجدوں کو بھی مسمار کیا جاتا تھا،اقبال کے خواب کی تعبیر، پاکستان، بہت قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔