پاکستان کے علاقے خیبر کی وادی تیرہ میں 3 مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران 4 خوارج مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھر پور جوابی کارروائی کے دوران 4 خوارجوں کو جہنم واصل کر دیا ، شدیدفائرنگ کےتبادلےمیں سیکیورٹی فورسزکے3جوانوں نےجام شہادت نوش کیا،شہداءمیں میانوالی کے37سالہ حوالدار انعام گل اورٹانک کے29سالہ سپاہی محمدعمران ، مردان کے22سالہ سپاہی الطاف خان شامل ہیں جنہوں نےبہادری سےلڑتے ہوئےشہادت کوگلے لگایا۔
آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ علاقےمیں خارجیوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں،بہادرسپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔
حوالدارانعام گل شہید نے پاک فوج میں 15 سال 6 ماہ تک خدمات سرانجام دیں، حوالدار انعام گل شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اوربہن بھائی چھوڑے۔
سپاہی محمدعمران شہید نے پاک فوج میں 9 سال تک خدمات سرانجام دیں، سپاہی محمدعمران شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اوربہن بھائی چھوڑے۔
سپاہی محمدالطاف خان شہید نے2 سال تک وطن عزیزکےدفاع کا فریضہ سرانجام دیا، سپاہی محمد الطاف خان شہید نے سوگواران میں والدین اورایک بہن چھوڑی۔