پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین گورنر سندھ کی تبدیلی پر اتفاق کر لیا گیاہے ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنی پارٹی سے گورنر سندھ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے صوبائی صدر بشیر میمن خواہشمند ہیں ۔ بشیرمیمن کوگورنرسندھ لگانےکیلئےدونوں جماعتوں میں مشاورت جاری ہے ،آئندہ چندروزمیں گورنرسندھ کامران ٹیسوری کی تبدلی متوقع ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی نے بشیر میمن کے نام پر تحفظات کا اظہار کیاہے جبکہ گورنر سندھ کیلئے دیگر ناموں پر بھی غور جاری ہے تاہم وفاقی وزیر اطلاعات نے گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں سے لا علمی کا اظہار کیاہے ۔ عطااللہ تارڑ کا کہناتھا کہ میرے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں ۔
ذرائع کا کہناہے کہ گورنر کی تبدیلی کے معاملے پر متحد ہ قومی موومنٹ نے لا علمی کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ گورنرسندھ کی تبدیلی کےحوالےسےتاحال اعتماد میں نہیں لیاگیا،گورنرسندھ کی تبدیلی کی اطلاعات ٹی وی سےملی ہیں۔ ن لیگ کےاتحادی ہیں فیصلوں پرمشاورت ہونی چاہیئے۔ موجودتھے۔
وفاقی وزیرخالد مقبول آج وزیراعظم کےہمراہ دورہ کراچی میں