ہجرت کےدوران بھارتی فوج نےمسلمانوں کے قافلوں پرحملے کیے،ان حملوں میں لاکھوں مسلمان ہجرت کے دوران ہی شہید ہو گئے۔
اس ظلم وستم کی داستان سنتےہیں رشیدہ ظفر سےجنہوں نے اپنی آنکھوں سے یہ ظلم دیکھا ہے،عینی شاہد ہجرت رشیدہ ظفرکا کہنا ہے کہ وہاں سے جو اُجڑے ہوئے لوگ آئے تھےان کی حالت اتنی بُری تھی۔
میرے ابا جی باہر سے آئے تو کہتے ہیں کہ اتنی سی ایک لڑکی تھی میرے سے ذرابڑی تھی وہ بہت زیادہ خراب حالت میں تھی۔
ہم نے پوچھا ابا جی یہ کون ہے تو وہ کہنے لگے بیٹا ایک درخت کے نیچے بیٹھی ہوئی تھی تو میں اسے لے آیا ہوں یہ پیچھے انڈیا سے آئی ہے اور یہ مسلمان ہے۔
آزادی کی فضاء میں سانس لینے کے لیے مسلمانوں نے لاکھوں جانیں قربان کیں، اس آزادی کی قدر کیجیے۔