لندن کےمیئر پاکستانی نژاد صادق خان برطانیہ میں ہونے والے مسلم مخالف اور نسل پرستی پر مبنی مظاہروں پر تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
اپنے بیان میں کہا حالیہ مظاہروں کی وجہ سےبطور مسلم سیاست دان خود کو غیر محفوظ محسوس کرتا ہوں،میں دکھی ہوں،میں سمجھتاتھاکہ میں اس آخری جنریشن سےہوں جسےنسل پرستی کا نشانہ بنایا گیا۔ لیکن میرے بچوں کی نسل بھی اسی سےخطرہ سے دوچار ہے۔
مزید کہا رنگ اور مذہب کی بنا پر کسی کونشانہ بنانا سمجھ سے باہر ہےکیونکہ یہ ایسی چیزیں ہیں جنہیں کوئی بدل نہیں سکتا۔