بنگلا دیش کے نامور اداکار شانتو خان اور ان کے والد اور معروف پروڈیوسر و سلیم خان کو مشتعل ہجوم نے قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اور ان کے والد ہنگامہ آرائی کی زد میں آگئے اور اس دوران مشتعل ہجوم نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔اداکار شانتو خان اور ان کے والد کو چاند پور کے علاقے میں تشد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔
بنگلا دیشی سنیما سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے افسوسناک خبر پر صدمے کا اظہار بھی کیا ہے۔یاد رہے کہ پروڈیوسر و ہدایتکار سیلم خان بنگلا دیش کے پہلے صدر مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بننے والی فلم کے پروڈیوسر بھی تھے۔
بنگلہ دیشی اداکار شانٹو خان کو "پریم چور"، "پیا رے"، "بوبوجان" اور "انٹو نگر" فلموں سے شہرت ملی ۔شانٹو خان نے 2019 میں فلم "پریم چور" سے ڈیبیو کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے 2021 میں "پیا رے"، 2023 میں "بوبوجان" اور 2024 میں "انٹو نگر" میں کام کیا۔