گوادر میں روز مرہ کے معاملات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گوادر شہر ، تجارتی مراکز ، مارکیٹ اور کاروباری سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری رہیں ۔
سبزی ، پھل اور دیگر خوردنوش اشیاء بھی مارکیٹ میں دستیاب ہیں جبکہ ہوٹل اور مارکیٹ کے گردو نواح میں شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا ۔