پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے پلانٹ غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا ہے ۔
ترجمان پاک سوزوکی موٹرز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاک سوزوکی کی CKD کی منظوری نہ ہونے سے پلانٹ بندکردیا ہے ، پاک سوزوکی کے سی کے ڈی گزشتہ 45 دن سے بندرگاہ پر پڑے ہیں، آٹو موبائل ایسوسی ایشن اور آٹو مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن کی حکومت سے آٹو پالیسی 2021-26 پر عمل کرنے کی درخواست ہے ، موجودہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کار آٹو مینوفیکچررز کو بھی سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔متعدد آٹو پارٹس مینوفیکچررز پلانٹس میں پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین کو فارغ کر چکے ہیں۔