پاکستان نے گلف کےدوست ممالک کیلئےویزہ پالیسی میں تبدیلی کردی،ایف آئی اے امیگریشن دوست ممالک کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرے گا۔
سعودی عرب،بحرین ،قطر ،عمان، کویت ،متحدہ عرب امارات ترجیحی فہرست میں شامل ہیں،پاکستان سعودی عرب اور دیگر گلف ممالک کو بزنس اور سیاحتی ویزہ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرتا تھا۔
نئی پالیسی سےباقاعدہ ویزہ درخواست کےبغیرآن آرائیول ویزہ فراہم کیاجائےگا،دوست ممالک کےمسافروں کے نام سٹاپ لسٹ میں ہونےپر کیس ایف آئی اے کے سپرد ہو گا
ایف آئی اےامیگریشن 24 گھنٹے کےاندرکیس کا جائزہ لےکرویزہ درخواست کا جواب دے گا،تمام زونل ڈائریکٹر سٹاپ لسٹ ویزہ کو ڈیڈ لائن کے اندر پراسس کروانے کے پابند ہوں گے،تمام زونل ڈائریکٹر امیگریشن کاؤنٹرز پر نئی ویزہ پالیسی کا اطلاق کروائیں گے