پی آئی اے نے کوئٹہ سے جدہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا،کوئٹہ سے ہر ہفتے دو پروازیں جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔
ترجمان پی آئی اے کےمطابق پروازیں شروع ہونےسےعمرہ زائرین کوخصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی۔پہلی پرواز پی کےسات سو سڑسٹھ کےذریعےایک سواکتالیس عازمین عمرہ جدہ کےلیےروانہ ہوئے۔
گورنربلوچستان جعفرمندوخیل، جنرل منیجر سیلز اور ارکان بلوچستان اسمبلی نے رخصت کیا۔گورنربلوچستان کا کہنا تھا کہ براہ راست پروازوں سے بلوچستان کے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ سہولت کی فراہمی کے لئے پی آئی اے انتظامیہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔