بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نےبانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں عالمی معاہدوں اورجیل رولزکےمطابق سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔
جیل حکام بتائیں کہ زمینی حقائق کیا ہیں اورکیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نےبتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کےذریعے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جاتی۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فریج کی سہولت نہیں ہے کھانا خراب ہو جاتا ہے۔ چیف جسٹس نےکہا جواب آنے دیں، چیزیں واضح ہونے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔
میں اِس طرح فریج تو نہیں لگوا دوں گا نا۔عدالت نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔