وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کثیرالجہتی حکمت عملی 2022 میں ایک ہزار سے زائد ماہرین کی مشاورت سےتیارکی گئی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں فائیوایزفریم ورک کاجائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ فائیو ایزفریم ورک قلیل المدتی سے طویل المعیاد بنیادوں پر حکمت عملی کااحاطہ کرتاہے،ایکسپورٹ پر مبنی ترقی سےتجارتی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کم کرنےمیں مددملےگی۔
فائیوایزفریم ورک کے اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ معیشیت کےاستحکام کیلئےہرشعبے میں پیداوریت کی شرح بڑھانےکی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں آبی اورخوراک کے تحفظ کیلئےایک سنگین چیلنج ہے، ترقی کےشعبوں میں خواتین کی شرح کم سےکم50فیصد کرنےکی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ علاقائی اورسماجی ناہمواریوں کی وجہ سےپاکستانی معیشیت ترقی نہ کر سکی، امن، سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل معیشت کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، غربت اور بڑھتی ہوئی عدم مساوات سماج کیلئےشدید خطرے کا باعث ہے۔