بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ بھارت شیخ حسینہ واجدکو پناہ دینے کیلئے تیار ہے،حسینہ واجد کا ہیلی کاپٹر بھارتی علاقے اگرتلا میں اترگیا۔
اس سے قبل بھارتی صحافی کی جانب سے دعوی کیا جارہا تھا کہ بھارت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو داخلے کی اجازت نہ دی۔
صحافی نےدعوی کیاکہ بھارت نےشیخ حسینہ واجد کو پناہ دینے سےانکار کردیا ہے، جس کے بعد انکا بیلا روس جانے کا امکان ہے۔
https://www.facebook.com/share/v/Qso3nBouDw5yWtee/
دوسری جانب بنگلادیشی آرمی چیف نےملک میں عبوری حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ آج رات تک سیاسی بحران کا حل تلاش کر لیں گے،ملک میں کرفیو یا کسی ہنگامی صورتحال کی ضرورت نہیں۔طلبا سے درخواست ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور گھروں کو واپس چلے جائیں۔