عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت دوسو روپے کی سطح سے بھی نیچے آ گئی، خام تیل کی قیمتیں بھی 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
ملک روپےقدرمیں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت کم ہوگئی ہے۔جس کی وجہ سے سونے کی قیمت میں بھی کمی سامنے آئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہےجس کی وجہ سے پاکستانی عوام کو بڑاریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 38 سے 41 روپے کی کمی کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں پٹرول 12 اور ڈیزل 9 ڈالر فی بیرل سستا ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل ہو گئی، یعنی پاکستانی روپے میں 1 لیٹر پٹرول کی قیمت 182 روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت بھی 117 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 فیصد سے زائد کمی سے تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکیں ہیں