پاک سوزوکی نےایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کےباعث بنگلہ دیش اور افغانستان کو گاڑیاں برآمد کرنا شروع کردی ہیں
کمپنی کےسی ای او ''ہیروشی کاوامورا''نے''سوزوکی وینڈرکلسٹر ایریا''کےافتتاح موقع پراعلان کیاکہ کمپنی نےبنگلہ دیش اورافغانستان کو گاڑیاں برآمدکرنا شروع کر دی ہیں۔
''سوزوکی وینڈر کلسٹر ایریا''کا افتتاح وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویرحسین نےکیا، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے سی ای او خدا بخش اور سیکرٹری انڈسٹریز سیف انجم بھی تقریب کا حصہ تھے
پاک سوزوکی کےسی ای او ''ہیروشی کاوامورا'' نےکہا کہ پاک سوزوکی 1997ء سے جاپان کوگاڑیاں اورآٹو پارٹس برآمد کررہی ہے، جن میں سافٹ ویئراورموٹر سائیکل کے سپیئرپارٹس شامل ہیں اوریہ اقدام بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی ساختہ گاڑیوں کے معیار اورمسابقت کو ظاہر کرے گا
وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویرحسین نےکہاکہ اس اقدام کامقصد پاک سوزوکی کے مقامی سپلائرز کے نیٹ ورک کو وسعت دینا، مقامی سپلائی چین مینجمنٹ کے ذریعےکارکردگی کو بڑھانا اور اخراجات کوکم کرنا ہے
کمپنی نے پاکستان میں اپنی 2.5 ملین گاڑیوں کی پیداوار کا جشن بھی منایا اور اس سنگ میل کا سہرا انہوں نے ملازمین کی لگن،ایس آئی ایف سی کاوشو اور سازگار حکومتی پالیسیوں اور کسٹمر کے اعتماد سے منسوب کیا۔
تقریب میں موجودسرکاری حکام نے پاکستان کے آٹوموٹیو سیکٹر میں پاک سوزوکی کےتعاون کوسراہا،انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کےسی ای او خدا بخش نےگاڑیوں کے تقریباً 70 فیصد پرزہ جات کو مقامی بنانے میں کمپنی کی کامیابی پر روشنی ڈالی
سیکرٹری انڈسٹریز،سیف انجم نے پاک سوزوکی کی سالانہ 160,000 گاڑیوں کی پیداواری صلاحیت اوراس کی مصنوعات کو سراہا،ایس آئی ایف سی نے پالیسی کی صف بندی اوربرآمدی فروغ کے ذریعےآٹو موٹیو انڈسٹری کیساتھ تعاون کرنے کے اپنےعزم ''محفوظ اور مضبوط پاکستان''کا اعادہ کیا۔