معروف سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز خود پر تہمت لگانے والے افراد کو جواب دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرشیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ وہ الزامات لگانے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔
اداکاری کی جانب سے یوٹیوب پرمختصر ویڈیو شیئر کی، جس کے آغاز میں انہوں نے یوٹیوب پر کیے جانے والے نفرت انگیز کمنٹس کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔
اداکارہ نےجن کمنٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے، وہ ان کی مختلف یوٹیوب ویڈیوز پر کیے گئے تھے،جن میں وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں دکھائی دیں۔
ان پر الزام لگایا گیا ہےکہ انہوں نے پروڈیوسر یحیٰ سے دولت کی خاطر شادی کی اور اب وہ ان کی بچی ہوئی دولت بھی ہڑپ کرنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ نےواضح کیا کہ وہ دبئی میں عیاشیاں کرنے نہیں آئیں بلکہ ان کا ایک بینک اکاؤنٹ تھا جو بند ہوگیا اور اس میں جمع پیسےحکومت کے اکاؤنٹ میں چلے گئے، اس لیےوہ اسےکھلواکر اپنے پیسےلینے آئی ہیں کیوں کہ انہیں ضرورت تھی۔
اداکارہ نےآبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں شادی سے پہلے اور بعد میں 35 سال تک کام کیا، انہوں نے پیسوں کی خاطر شادی نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یحیٰ سے اپنی پہلی شادی سے ہونے والی بیٹیوں کو والد کا سہارا دینے کے لیے شادی کی اور وہ ان کے والد بنے، یہ ان کا بڑا پن ہے۔