لاہورمیں اے ایس آئی سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف پراپرٹی ڈیلر کو اغوا کرکے پچیس لاکھ روپے تاوان لینے کا مقدمہ درج کرلیاگیا، ملزمان نے مبینہ طور پرڈیلر کی موبائل ایپ سے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کاہنہ کے علاقے میں پیش آیا۔ پراپرٹی ڈیلر واجد کا الزام ہے کہ اے ایس آئی عبدالرشید نے ساتھی اہلکاروں سمیت گھرپردھاوا بول دیا اورزبردستی تھانے لیجاکرتشدد کا نشانہ بنایا۔ اے ایس آئی نے موبائل فون چھین کربنک ایپ سے پچیس لاکھ روپے سے زائد رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کی، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ ڈکیتی اوراختیارات کے ناجائز استعمال کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، حقائق سامنے آنے پراہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔