ترک صدررجب طیب اردعان کا امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماوں نےغزہ اوراسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی صدرجوبائیڈن سےٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدررجب طیب اردعان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی نہیں چاہتا،حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کوزبردست دھچکا لگا ہے۔
انہوں نےمزیدکہااسرائیل جنگ کادائرہ کارغزہ سےپورےخطےمیں پھیلانا چاہتا ہےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے امریکی کانگریس سےخطاب نے ترکی اور دنیا بھرمیں گہری مایوسی کو جنم دیا ہے۔