رومنزا گالف اینڈ کنٹری کلب میں کامیاب سمرکیمپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، یہ کیمپ دو ماہ کے لیے منعقد ہوا تھا اور ہر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شیڈول کیا جاتا تھا۔
یہ کیمپ تین مختلف عمر کے گروپس کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس کا مقصد خواتین کے لیے خصوصی رعایت کی پیشکش کر کے شرکت کے لیے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
ملتان کے بہت سے لوگوں نے اس خیال پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کے لیے ایسی سرگرمیاں ضروری ہیں۔ انہوں نے کوچز کی تعریف کی اور اس طرح کے کیمپ کے فوائد کو تسلیم کیا کیونکہ یہ بچوں کو اسکرین کے سامنے کم وقت گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔
کیمپ کے اختتام پر فاتحین کو انعامات سے نوازا گیا اور تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔ اس موقع پر ڈی ایچ اے ملتان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر احمد رضوان گھمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رومانزا پاکستان میں گالف کے کھیل کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور مزید کہا کہ رومانزا بین الاقوامی گالف ٹورنامنٹس کی میزبانی اور ملتان میں ایک گالف اکیڈمی قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
رومانزا گالف اینڈ کنٹری کلب گالف کے کھیل کی تعریف اور حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پروگراموں اور تقریبات کی مدد سے ایک فعال طرز زندگی پر کام جاری رکھے گا۔